حیدرآباد۔7۔جنوری(اعتماد نیوز)لوک ستا کے رکن اسمبلی جئے پرکاش نارائن نے
آج کہا کہ اسمبلی اجلاس کے ذریعہ موجودہ دور کے معیاری سیاست کی پامالی کا
انداز ہ لگایا جا ساتا ہے۔ انہوں نے اسمبلی اجلاس کے وقت کو غیر
ضروری طور
پر ارکان کی جانب سے پامال کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
یہ صورت حال جمہوریت کے لئے خرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام
کو مشتعل کرتے ہوئے سیاسی قائدین اپنے ذاتی مفادات کو ملحوظ رکھ رہے ہیں۔